بلوچنی: جڑانوالہ روڈ پانی جمع ہونے پرٹوٹ پھوٹ کا شکار

 بلوچنی: جڑانوالہ روڈ پانی جمع ہونے پرٹوٹ پھوٹ کا شکار

بلوچنی(نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈپر واقع فیکٹری مالکان نے ملز کی سائیڈیں اونچی کر دیں جس کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا رہنے لگا اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے لگی۔

تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ تحصیل جڑانوالہ کی اہم ترین سڑک ہے اور روزانہ تھانہ کھرڑیانوالہ اور تھانہ بلوچنی کے علاقوں کے سینکڑوں رہائشی اس شاہراہ کو استعمال کرتے ہیں ، کھرڑیانوالہ سے 77 رب لوہکے تک روڈ پر واقع دونوں اطراف کی اکثر فیکٹریوں نے اپنی سائیڈیں اونچی کر رکھی ہیں جس سے حالیہ بارشوں کا پانی سڑک پر کھڑا ہو رہا ہے اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے پرسڑک دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے ۔ کھرڑیانوالہ کی سیاسی سماجی شخصیات رانا ابوبکر ، رانا مزمل شہزاد ، ملک طاہر ، میاں سیف ، میاں عبدالغفور ، طاہر لطیف ، ڈاکٹر عباس ، ملک رفیق ، رانا قیصر و دیگر نے ڈی سی فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ ملز انتظامیہ کو نکاسی آب کے مناسب بندوبست کا پابند کرا کر سڑک کو تباہی سے بچایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں