چناب نگر:مرغی فروشوں کا ایکا، کلو کی قیمت پرچکن 800گرام دینے لگے

چناب نگر:مرغی فروشوں کا ایکا، کلو کی قیمت پرچکن 800گرام دینے لگے

چناب نگر(نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں مرغی فروشوں کا ایکا،ایک کلو کی قیمت وصول کر کے 800گرام چکن دینے لگے ۔

 تفصیلات کے مطابق شہر اور نواح میں مرغی فروشوں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیااورایک کلو چکن میں 1000 گرام کی بجائے 800 گرام چکن دینے کا سلسلہ شروع کر دیاجبکہ گوشت کیسا تھ چربی اور پوٹ کلیجی کو تول کر وزن کیا جاتا اور بعد ازاں صفائی کے نام پر کلو کی بجائے 800 سے 850 گرام گوشت شہریوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے ، قیمتیں بھی زائد وصول کی جاتی ہیں۔ شہریوں نے کمشنر،ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں