ٹوبہ: 2ڈکیت گینگز کے 7کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

ٹوبہ: 2ڈکیت گینگز کے 7کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ضلعی پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز کے 7ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان سے 1موٹرسائیکل ،4موبائل فون،2لاکھ50 ہزار روپے سے زائد نقدی ،ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 2 گینگز کے 7 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا ،ملزمان میں شہزاد مشتاق ،ارباز مسیح ،اکمل مشتاق ،یاسر اسلم شیخ ،حسنین شبیر ،علی نواز اوروجاہت طارق شامل ہیں،دوران تفتیش ملزمان نے علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ اور گردو نواح میںوارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا ،پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں سے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزمان تھانہ صدرٹوبہ کو 13 مقدمات میں مطلوب تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں