سٹی ٹریفک پولیس اور نیشنل ہسپتال میں ایم او یو پر دستخط
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فورس کی فلاح اور طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس اور نیشنل ہسپتال کے درمیان ایم او یو سائن کر لیا گیا ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے اس کاوش سے ٹریفک افسروں ا ور ملازمین کے خاندانوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے ریلیف ملے گا ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز کی جانب سے یہ ایم او یو سائن کروایا گیا جس کے مطابق شہدا کی فیملیز کو 100 فیصد، غازی ٹریفک سٹاف کے خاندانوں کو 40 فیصد جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے خاندانوں کو 30 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی سپرویژن میں دن رات سٹرکوں پر عوام کی خدمت کرنے والے سٹاف کی فلاح کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ۔