چودھری پارک ،سیوریج لائن مرمت کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن

چودھری پارک ،سیوریج لائن مرمت کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے چودھری پارک کے قریب سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت و تبدیلی کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی جبکہ ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو یقین دلایا کہ جلد ان علاقوں کے سیوریج مسائل حل کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی ٹائپ کالونی کے قریب چودھری پارک کی تنگ گلیوں میں سیوریج لائن کئی جگہ سے سیٹلڈ ہو گئی تھی جس پر سیوریج لائن کی تبدیلی اور مرمت کے لئے مختلف جگہوں سے لائن کو بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں علامہ اقبال کالونی،ڈی ٹائپ کالونی،برکت پورہ،دستگیر پورہ،وارث پورہ،ڈگرانواں روڈ، محمد علی روڈ،گھگمول چوک سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج اوور فلو ہو گیا تاہم واسا افسروں اور سٹاف نے فوری طور پر کام کرتے ہوئے تین جگہ سے سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کو مرمت و تبدیل کردیا ہے جبکہ باقی دو جگہ سے سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی تبدیلی و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں