تاجر دوست سکیم قبول نہیں کرینگے ،حافظ ریحان،فرحان خان

تاجر دوست سکیم قبول نہیں کرینگے ،حافظ ریحان،فرحان خان

سرگودھا(دنیا فورم)نو منتخب ایگزیکٹو ممبر ان سرگودھا چیمبر آف کامرس حافظ محمد ریحان اور فرحان خان نیازی نے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 روزنامہ دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے تاجر دوست سکیم کسی طور بھی قبول نہیں کرینگے کاروباری طبقے کے جائز مطالبات ماننے کا لالی پاپ اب مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا ،مذاکرات یقینا اچھا حل ہیں مگر تاجر دوست سکیم کسی طرح بھی تاجروں کے حق میں بہتر نہیں ہے اس وقت پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہے ،اگر تاجروں پر ٹیکس لگا تو یہ ٹیکس تاجروں پر نہیں بلکہ براہ راست عوام پر لگے گا اور مہنگائی کا ایسا طوفان آئیگا جس میں سب کچھ بہہ جائیگا اس لئے حکومت تاجر دوست سکیم کا فیصلہ فوری واپس لے ،پاکستا نی معیشت کو استحکا م بخشنے کیلئے معاشی نظا م میں اصلا حا ت نا گز یر ہو چکی ہیں ضرورت ا س امر کی ہے کہ ا یسی مر بو ط معاشی پالیسیاں تشکیل د ی جا ئیں جن پر کا ر بند ر ہتے ہو ئے نہ صرف طے شد ہ معاشی اہداف حاصل کیے جا سکیں بلکہ عوا م کو مہنگا ئی کے چنگل سے نجات د لائی جا سکے معاشی ارباب اختیا ر سٹیک ہو لڈر ز کی مشاور ت سے فی الفور اصلا حا ت کا عمل شروع کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں