چک 128 جنوبی میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ممبر سازی کیمپ کا انعقاد

 چک 128 جنوبی میں مرکزی  مسلم لیگ کے زیر اہتمام  ممبر سازی کیمپ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چک 128 جنوبی میں ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 کیمپ میں سیکرٹری جنرل رائے منیر احمد کھرل نے جماعت کے اغراض و مقاصد بارے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر سازی کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع میسر کرنا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر فرد سے تعلق گھر تک قائم کرے گی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عوامی مقبولیت اور اعتماد کے بعد مہم سازی کا فیصلہ کیا ہے، جو یونین کونسل کی سطح تک جاری ہے ۔ مہم کے دوران ہزاروں نئے کارکن مرکزی مسلم لیگ کا حصہ بنے ہیں، اس موقع پر مزید ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور محض اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، جو عوام کی بجائے صرف اپنے مفادات کیلئے کام کر رہی ہیں، جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں