سستی اورکاہلی برداشت نہیں کی جا ئیگی ،بابر شہزاد رانجھا

سستی اورکاہلی برداشت نہیں کی جا ئیگی ،بابر شہزاد رانجھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تمام تر توجہ شہروں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے پرمرکوز ہے ۔

اور اس ضمن میں سستی اورکاہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس امرکا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے مبارک کالونی ، محبوب کالونی ،مسلم ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن میں نکاسی آب اور صفائی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے کیا ،اس دوران انہوں نے مختلف گلیوں اور شاہرات پر تعمیراتی میٹریل کی موجودگی پر انکروچمنٹ انسپکٹر کو مالکان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کی ہدایت پر دو ،دو یونین کونسلوں میں تعینات کئے گئے افسران حکومتی ٹاسک پر سختی سے عملدرآمد کروا ر ہے ہیں،اضافی فیلڈ عملہ کے ذریعے ہر گلی، محلہ اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، سیوریج اور گندگی کی ڈھیروں کی موصولہ شکایات کو فوری طور پر نمٹایا جارہا ہے انہوں نے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی آپریشن کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،تمام مشینری فنکشنل اور عملہ ہمہ وقت الرٹ رہنا چاہئے تاکہ کم سے کم وقت میں پانی کے نکاس کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں