ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد رباط النور میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد رباط النور جھنگ روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔اس موقع پر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
ڈی پی او عبداﷲاحمد نے شہریوں کے مسائل سنے اورمسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے ،کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکاء کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سننا اور ان کو حل کرنا ہے ۔شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متلعقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگو میں مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،شہری کسی بھی مسئلے ،پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ڈی پی او چنیوٹ کے نمبر 0323-7543444پر دے سکتے ہیں۔دریں اثنا سرکل ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزنے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں اورلوگوں کے مسائل سنے ۔