جھنگ میں بھی یوم دفاع پاکستان پر ریلی کا انعقاد
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت ریلی کا انعقادکیا گیا۔
ریلی میں ضلعی محکموں کے سربراہان ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ملکی سالمیت و استحکام کیلئے دعائیں کیں اور بھرپور نعرے لگائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے اس امر کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے کہا کہ جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا، آج کے دن عالمی سطح پر پاک فوج نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا۔