احمدپورسیال میں یومِ دفاع کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت تقریب
احمدپورسیال(نمائندہ دنیا )یومِ دفاع کے موقع پر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال میں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ خان کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں مہمان خصوصی میاں فرخ سیال ، چیئرمین پریس کلب غلام مصطفیٰ گجر ، صدر پریس کلب حاجی محمد عارف ، پرنسپل چناب کالج اشرف شاہ،ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈرصادق بھٹہ اور اسد سحر نے خطاب میں شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔