سردی میں شدت آتے ہی لنڈا بازار سج گئے ،قیمتوں میں اضافہ

سردی میں شدت آتے ہی لنڈا بازار سج گئے ،قیمتوں میں اضافہ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)سردی میں شدت آتے ہی شہر میں لنڈا بازار سج گئے ، دکانداروں نے استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، گرم کپڑے غریب کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔

روز بروز قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ، بچوں کے گرم کپڑے گزشتہ سال کے مقابلے میں 300 سے 400روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں، پہلے لنڈا بازار میں صرف غریب خریداری کے لئے آتے تھے ،اب امیر لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ لنڈا بازار لگنے کے باعث شہر کی سڑکوں پرتجاوزات کی بھرمار ہے ۔تفصیل کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر لنڈا بازار سج گئے ہیں اور شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کرلیا ہے ،لنڈا بازار میں خریداری کیلئے آنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے جو گرم کپڑے اور جوتوں کے علاوہ دیگر روز مرہ کی اشیا ء خریدتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں،دکانداریہی بہانہ بناتے ہیں کہ یہ اشیاء امپورٹڈ ہیں اور انہیں سجا کر دکھایا جاتا ہے ،گاہکوں سے منہ مانگے پیسے وصول کئے جاتے ہیں، اکثر گاہک صرف ریٹ سن کر ہی واپس چلے جاتے ہیں،اب لنڈا بازاروں میں بھی مڈل کلاس طبقے کا خریداری کرنا ممکن نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں