اے سی کہروڑپکاکا تحصیل ہسپتال کادورہ ،طبی سہولتوں کا جائزہ

اے سی کہروڑپکاکا تحصیل ہسپتال  کادورہ ،طبی سہولتوں کا جائزہ

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرکا رات گئے تحصیل ہسپتال کادورہ ،طبی سہولتوں کا جائزہ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا رات کے وقت دورہ کیا۔

صفائی ستھرائی ،ایمرجنسی،ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ،سٹور روم اور وارڈ ٹو وارڈ مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور لواحقین سے پیرا میڈیکل سٹاف کے رویہ بارے اور دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایات کی کہ مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر ،ادویات کی کمی کو فوری مکمل کیا جاء،پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں