بجلی چوروں،دہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،ساڑھے 3کروڑ روپے ریکور
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں ایک روز میں 3کروڑ50لاکھ روپے ریکوری کی گئی۔ مزید65افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ 47بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر27 لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ6لاکھ80ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔28دسمبر2024ء کو ملتان سرکل میں 11بجلی چوروں کو7لا کھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور11 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 7افراد کو2 لاکھ20 ہزارروپے جرمانہ عائد اور7ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 2بجلی چوروں کو70ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 8صارفین کوایک لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 5 بجلی چوروں کو 3 لاکھ 10 ہزارروپے جرمانہ عائد اور3افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 14 صارفین کو4 لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائداور14ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو 2 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج کئے گئے ۔