ششماہی ریکوری اہداف کیلئے بھرپور کارروائی کی گئی، گل محمد زاہد

ششماہی ریکوری اہداف کیلئے بھرپور کارروائی کی گئی، گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی ہدایت پر ریکوری ٹارگٹس حاصل کرنے کے لئے آپریشن سرکلوں کے افسر فیلڈ میں متحرک رہے ۔ ہفتہ اور اتوار کے روز سرکاری تعطیلات میں بھرپور ریکوری آپریشن کیاگیا۔

جس میں دسمبر 2024ء کے ماہانہ اورمالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی کے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے بیج وائز فہرستوں پر ریکوری کی گئی۔ آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل افسروں نے ریکوری پرمامور ٹیموں کے ہمراہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی۔ رننگ بلوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سینکڑوں نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارے گئے ۔ ہارڈ ایریاز میں پولیس فورس کے ہمراہ ریکوری آپریشن کئے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان سرکل رفیق کنول نے صادق آباد شہر میں نادہندگان کے خلاف ریکوری ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کی اور بیج وائز فہرستوں پر ریکوری کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں