میری سیاست کا مقصد صرف عوامی خدمت : ڈاکٹر اختر ملک

میری سیاست کا مقصد صرف عوامی خدمت : ڈاکٹر اختر ملک

مخدوم رشید(نامہ نگار)ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے کیونکہ میری سیاست کا مقصد ہی صرف عوام کی خدمت ہے جس کا عملی ثبوت عوام کی محبت ہے جو مجھ سے کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے یونین کونسل کوٹھے والا میں کیا ۔ اس موقع پر ملک رمضان راں ، ملک مظہر راں، ملک ظفر راں ، اسلم گجر ، مہر گوگا و دیگر افراد موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا ملک کی ترقی دراصل عوام کی خوشحالی اور ترقی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کسانوں کے حق میں بات کی اور آئندہ بھی بات کرتا رہوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں