اسسٹنٹ کمشنر صدرنے گورنمنٹ سکول میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا) اسسٹنٹ کمشنر صدر اورنگزیب نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 67ج ب سدھار میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا کر افتتاح کیا، اس موقع پر ملک عبدالرشید،رئیس کلرک و دیگر موجود تھے ۔
انہوں اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے ، اساتذہ کرام اور والدین کو چاہئے اپنے بچوں کو درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا سکھائیں، درخت لگانے بعد ان کی حفاظت ضروری ہے ۔