سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اطراف تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ،خصوصی کمیٹی نا کام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر بھر میں قائم سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اطراف میں تجاوزات اور ۔
غیر قانونی پارکنگ کے خاتمہ کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے بھی ناکامی کے بعد چپ سادھ لی جبکہ صورتحال مزید سنگین ہونے لگی ہے ،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر میں قائم سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اطراف میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی، تاہم صورتحال کا سد باب ہو سکا اور نہ ہی کمیٹی عملی اقدامات اٹھا سکیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سیاسی اثر ورسوخ اور ٹھیکیداروں کی مداخلت کے باعث یہ کمیٹی ایک سال میں کچھ بھی نہیں کر سکی،جبکہ اندرون شہر انبالہ مسلم ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلاک نمبر2،گورنمنٹ گرلز پائلٹ ماڈل ہائی سکول سمیت سیٹلائٹ ٹاؤن اور شہر کے دیگر سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سامنے اور اطراف تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی بھرمار نے صورتحال انتہائی مخدوش بنا کررکھ دی ہے بالخصوص چھٹی کے اوقات میں ان مقامات پر بڑھتے ہوئے مسائل بے قابو ہونے لگے ہیں،شہریوں اور طلبا و طالبات کے والدین نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو اپنی نگرانی میں عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔