ممبرسازی ،جماعت اسلامی آج چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگائیگی

ممبرسازی ،جماعت اسلامی آج چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگائیگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملک گیر ممبرسازی مہم کے سلسلہ میں جماعت اسلامی آج (بروزہفتہ) شام 4بجے چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگائے گی جہاں عام شہریوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بننے کی اپیل کی جائے گی اور بذریعہ ایپ عام افراد کو بطور ممبررجسٹرڈ کیاجائے گا۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر جاوید قصوری کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کی ہدائت پر جماعت اسلامی ملک بھر میں 50 لاکھ نئے ممبرزبنائے جائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں عوامی کمیٹیاں بنائیں گے ۔رابطہ عوام مہم میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ ہدف بنایا جائیگا۔ رابطہ عوام مہم کے دوران جماعت اسلامی کے مردوخواتین کارکن گھر گھر جا کر لوگوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں