راولپنڈی کی مختلف مساجد میں پولیس افسروں کی کھلی کچہریاں
راولپنڈی (خبرنگار ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران نے کھلی کچہر یوں کا انعقاد کیا۔
انہوںنے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جا کر ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔