سٹیک ہولڈرز شہر کی ترقی میں کردار اداکریں ،چیئر مین سی ڈی اے

  سٹیک ہولڈرز شہر کی ترقی میں کردار اداکریں ،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کی ترقی کے لیے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کے لئے اوپن تجاویز کے حصول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبرز اور سینئر افسران نے شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جوائنٹ وینچر قوانین کی منظوری کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز شہر کی ترقی میں اپنا کردار اداکر سکتے ہیں، سی ڈی اے شہر کی ڈویلپمنٹ اور انویسٹمنٹ کی تجاویز کے لئے اپنے آپ کو اوپن کررہا ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اسلام آباد کی ڈویلپمنٹ میں شریک کرنا چاہتا ہے ، بزنس کمیونٹی اور انویسٹرز سی ڈی اے کے ساتھ بزنس پروپوزل بذریعہ ای میل شیئر کر یں جن پر غور و خوض کرکے عوامی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں