اسلام آباد میں ڈینگی کے 12 مریض ، 419لاروا کیسز رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس میں بتایاگیا کہ۔۔۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 419 ڈینگی لاروا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 مریض زیر علاج ہیں ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے بتایا کہ یکم جنوری سے 5 ستمبر تک مجموعی طور پر ڈینگی کے 85کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔