سیف سٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنا ئی جا ئے ،آ ئی جی اسلام آباد

 سیف سٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنا ئی جا ئے ،آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد اور سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جن میں ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ،ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان اور آئی ٹی سٹاف سمیت تمام ڈویژنل پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی اسلام آباد کے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،انہوںنے سینئر پولیس افسران کو سیف سٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ۔ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا تمام ڈویژنل پولیس افسران جرائم کے خاتمہ کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں