رومینہ خورشید سے چینی وفد کی ملاقات،ماس ٹرانزٹ سسٹم پر گفتگو

رومینہ خورشید سے چینی وفد کی ملاقات،ماس ٹرانزٹ سسٹم پر گفتگو

اسلام آباد (سٹاف رپور ٹر ) چین کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی ۔۔۔

جس میں پاکستان کے ماس ٹرانزٹ نظام میں معاونت کے اپنے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ چونگ کنگ سی آر آر سی ہینگٹن وہیکل کمپنی اور چونگ کنگ پبلک ٹرانسپورٹ گروپ کمپنی، پاور چا ئنہ انٹرنیشنل اور ڈائیوو پاکستان ایکسپریس کے عہدیداروں پر مشتمل وفد نے پاکستان گرین ٹرانسپورٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کی قیادت کرنے والے ڈائیوو پاکستان ایکسپریس گروپ کے سی ای او فیصل احمد صدیقی نے کہا اس حوالے سے پہلے ہی ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں ، دوسرے مرحلے میں اسی ای ٹرانسپورٹ بس سروس اور چارجنگ سسٹم کو دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گاجبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا ئیگی ۔ رومینہ خورشید عالم نے ای بسوں اور چارجنگ کی سہولیات کا نیٹ ورک متعارف کروا کر پاکستان کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں انقلاب لانے میں دلچسپی پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں