ایس پی جڑانوالہ کی جامع مسجد حیدر گارڈن میں کھلی کچہری

ایس پی جڑانوالہ کی جامع مسجد حیدر گارڈن میں کھلی کچہری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی جڑانوالہ نے جامع مسجد اہلسنت حیدر گارڈن میں کھلی کچہری کی ۔

سی پی اوفیصل آبادکامران عادل کی ہدایت پر ایس پی جڑانوالہ ڈویژن عابد ظفر نے جامع مسجد اہلسنت حیدر گارڈن علاقہ تھانہ صدر جڑانوالہ علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی جڑانوالہ نے فرداً فرداً سائلین کے مسائل سنے ۔اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ۔ مزید ایس پی جڑانوالہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جارہاہے ۔ انسداد جرائم اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں