یوم دفاع کے موقع پر شہدا پاکستان کی تصاویری نمائش

یوم دفاع کے موقع پر شہدا پاکستان کی تصاویری نمائش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر شہدا پاکستان کی تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں 1965 کے شہدا اور دیگر سکیورٹی فورسز کے شہدا کے پوٹریٹ آویزاں کئے گئے ۔فیصل آباد کے معروف خطاط اور صدارتی ایوارڈ یافتہ قمر سلطان کے فن پارے بھی نمائش کیلئے رکھے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد نے نمائش کا افتتاح کیا اور پوٹریٹس دیکھے ۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع ملک و قوم کیلئے شہدا کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے ۔ملک کا دفاع ہماری افواج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی جدو جہد اور قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ اس موقع پر آفیسر انچارج پاکستان نیوی سلیکشن سنٹر فیصل آباد کمانڈر ارشد گوندل نے بھی نمائش کا دورہ اور شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں