اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی یوم دفاع پر کرنل ارشد شہید کی قبر پر حاضری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی یوم دفاع کے موقع پر کرنل ارشد حسین شہید کی قبر پر حاضری،فاتحہ خوانی اور پھولوں چڑھائے ۔
تفصیلات کے مطابق6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر ،کرنل ارشد حسین کے بھائی میاں ذوالفقار ،مقامی صحافیوں ملک نعیم وفا، حافظ اعجاز ، ملک عبدالحئی ودیگر نے شہروآنہ قبرستان میں کرنل ارشد حسین شہید کی قبر پرپھولوں چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رانا صفدر شبیر اور میاں ذوالفقارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قوم 1965کے شہداء کو آج بھی سلام پیش کرتی ہے ۔