سمندری :میونسپل کمیٹی کا بازاروں میں تجاوزت کیخلاف آپریشن

سمندری :میونسپل کمیٹی کا بازاروں میں تجاوزت کیخلاف آپریشن

سمندری (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی سمندری کا بازاروں میں تجاوزت کے خلاف بھر پور ایکشن ،گھنٹہ گھر چوک کے ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہو ئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو دی جانے والی سہولت کی پابندی کرنے اس کی خلاف ورزی نہ کرنے کی مزید ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کی صورت میں سامان کی ضبطگی اور سخت کارروائی ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بازاروں میں تجاوزات کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ،جو بھی ریڑھی بان یادکاندار خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں