جماعت اسلامی فیصل آباد میں آج ممبر سازی کیمپ لگائے گی:پروفیسر محبوب

 جماعت اسلامی فیصل آباد میں آج ممبر  سازی کیمپ لگائے گی:پروفیسر محبوب

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی فیصل آباد پروفیسر محبوب الزمان بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک بھر میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کاآغاز کردیا گیا۔

 اس سلسلہ میں آ ج جماعت اسلامی فیصل آباد ضلع کونسل میں ممبر سازی کے لیے کیمپ لگائے گی، کل اتوارکو فیصل آباد بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ سوموار کومدینہ ٹاؤن یونیورسٹی کے قریب ممبر سازی کیمپ لگایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں