ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام آج چناب نگرمیں کانفرنس
چناب نگر(نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس آج7ستمبر کو مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ چناب نگرمیں شروع ہو گی جس کی صدارت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کرینگے۔
کانفرنس کے جملہ انتظامات مکمل کئے جا چکے ، جماعتی احباب و کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،کا نفرنس کے کنوینئرمولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں پیر حبیب اﷲ نقشبندی ،حضرت پیر محمد شاہ ، مولانا مفتی محمد حسن ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانامفتی محمد طیب، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پاکستان راہ حق پا رٹی کے مولانا انس اعظم،مولانامسرورنواز جھنگو، سنی علماء کونسل کے مولانا محمد اشرف طاہر ،شبان ختم نبوت کے امیر سید انیس شاہ ، جماعت اسلامی کے علامہ جا وید قصوری ، بریلوی مکتب فکر کے علامہ عبدالشکور رضوی، جمیعت علمائے اسلام (س)کے مولانا قاری اعظم حسین (لاہور)،مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا فہیم الحسن تھانوی، اہلحدیث کے مولانا علامہ محمد شفیق پسروری ،جمعیۃ اشاعت التوحید والسنۃ کے علامہ سجا د الرحمن (ٹیکسلا)،جمیعت علمائے اسلام (ف )کے شہباز احمد گجر(جھنگ)،مجلس احرارا سلام کے امیر سید کفیل بخا ری(ملتان)،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ،پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جا وید اقبال قمر،مسلم لیگ (ن)کے شیخ محمد اقبال،تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی تھہیم و دیگر جماعتوں کے مرکزی قائدین شامل ہو رہے ہیں۔