بی آئی ایس پی کی رجسٹریشن کیلئے کیمپ
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )سٹی تنظیم کی خصوصی کاوش سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے یونین کونسل لیول پر ہونے والی غریب اور۔۔۔
مستحق خواتین کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں گھوڑا دوڑ روڑ پر سابقہ صدر PYO سنٹرل پنجاب اشرف مجید کمبوہ کے سکول میں کیمپ لگایا گیا، رجسٹریشن کے لیے آنے والی خواتین نے چیئرمین بلاول زرداری، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد، صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے غریب اور مستحق لوگوں کی بات کی ہے ۔