کسان کارڈ کیلئے ڈسٹری بیوشن سنٹر کا افتتاح

کسان کارڈ کیلئے ڈسٹری  بیوشن سنٹر کا افتتاح

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ کسانوں کو سب سے بڑا پیکیج دیا جارہاہے گوجرانوالہ ڈوثرن کے 66ہزار636 کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جائینگے اس ضمن میں 39ہزار سے زائد کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ کے دفتر میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نے اس موقع پر موجود زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے اور زمینداروں کو مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ پنجاب کسان کارڈ کے تحت کسانوں کو بلاسودقرضہ جات دئیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں