ٹرالر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرالر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 126 کے قریب عدنان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھتیجے کو ٹریلر ڈرائیور کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر مار دی گئی جس سے وہ موت کی آغوش میں چلا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔