ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا یونین کونسل 18 کے دفتر کا دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا یونین کونسل 18 کے دفتر کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد اکرم نے یونین کونسل 18 کے دفتر کی اچانک انسپکشن کی۔

انہوں نے حاضری اور یونین کونسل کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے صفائی کا معیار بھی دیکھا اور کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں جبکہ درخواست گزاروں کو برتھ،ڈیتھ،میرج،طلاق کے سرٹیفیکیٹس کے اجراء میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں