ایل پی جی کی غیر قانو نی ری فلنگ ،17 دکانوں کو سیل کر دیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایل پی جی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گذشتہ 5 روز میں ایکشن لیتے ہوئے 17غیر قانونی دکانوں کو موقع پر سیل کردیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ ٹیموں نے پانچ دنوں میں 15 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جبکہ دکانوں سے ری فلنگ کا سامان ضبط کرلیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ 10مالکان کے خلاف چالان مرتب کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرائے گئے ۔