ڈپٹی کمشنر کی ریو نیو افسروں کو ریکوری مہم تیز کر نے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی ریو نیو افسروں کو ریکوری مہم تیز کر نے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرکی زیر صدارت ریونیو افسروں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایف ڈی اے کی غیر قانونی ہائوسنگ کالونیز کے دفاتر کو سیل کریں اور ان کی خریدوفروخت بند کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریونیوافسروں مختلف مدات میں ریکوری مہم کو تیز کریں اورباقیداروں سے واجبات کی ادائیگی کرائی جائے انہوں نے کہا کہ زیرالتوا رجسٹریاں مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اربن I کی انکوائری کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مینول رجسٹری بند کی جائے ۔موضع جات کو الیکٹرانک سسٹم پر لائیں۔کام نہ کرنے والے پٹواریوں کو فارغ کردیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں ہونا چاہیے ۔قابضین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں جبکہ زمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سمندری میں قبضہ مافیا کی شکایات ہیں اسسٹنٹ کمشنر توجہ کریں۔ریونیو سٹاف کو متحرک کریں ورنہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں