جڑانوالہ:تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام انعام گھر کا انعقاد

جڑانوالہ:تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام انعام گھر کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کے موضوع پر انعام گھر کا انعقاد کیا گیا 2 خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے ۔۔۔

شہریوں اور سکولز و کالجز کے سینکڑوں طلبانے بھرپور انداز میں شرکت کی اورختم نبوت کے موضوع پر کوئز مقابلوں میں حصہ لیا۔جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے ،پروگرام کے منتظمین اسداﷲ ساقی،عمران چودھری،مرزا افضل،حافظ توکیل،حافظ سجاد مدنی، حافظ مختار و دیگر تھے ۔ مہمان خصوصی مذہبی سکالرز عبدالوارث گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی پر تمام مسلمان مبارکباد کے مستحق ہے قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 میں قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دیا تھا ہم قادیانیوں کیخلاف آئین پاکستان اور عدالتی فیصلہ کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں