جڑانوالہ :حاجی عرفان موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ موبائل فون ایسوسی ایشن کے عہدیداروںکا چناؤ،حاجی عرفان صدر، مولوی عدنان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
موبائل فون ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا جس میں حاجی عرفان صدر ،نائب صدر حاجی عمران، جنرل سیکرٹری مولوی عدنان،جوائنٹ سیکرٹری حاجی ساجد، فنانس سیکرٹری کاشف رضا عہدیداران منتخب ہوئے ۔ بعد ازاں تقریب حلف برداری بھی منعقد کی گئی۔تقریب میں مہمانان خصوصی فیاض الحسن چودھری، ایوب نکسن، صدر بارمیاں عمران دانش ، جنرل سیکرٹری سید عامر عباس شاہ ، چودھری منظور گجر، مرزا طارق ، حمید اﷲ بھٹی ، چودھری حبیب اﷲ عطار ، چودھری سہیل، چودھری صفد جٹ، کاشف اعوان، نعمان خان سابق کونسلر سمیت تاجران، سماجی و کاروباری شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔