جکھڑ:بارشوں کے بعد شہر تاحال لاوارث،پانی کی نکاسی نہ ہو سکی

جکھڑ:بارشوں کے بعد شہر تاحال لاوارث،پانی کی نکاسی نہ ہو سکی

جکھڑ (سٹی رپورٹر )طوفانی بارشوں کے بعد شہر تاحال لاوارث ہے۔ مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہو سکی۔ علاقہ مکین گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ۔

 تفصیل کے مطابق طوفانی بارشوں کا سلسلہ ختم ہوئے ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر ابھی تک کمالیہ شہر لاوارث ہونے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ بارشوں کے بعد مختلف علاقہ جات میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہو سکی۔ ایسا ہی ایک علاقہ ضیا روڈ کے سامنے واقع گلی ٹی سی ایس والی بھی ہے جو کہ پرائیویٹ سکول اور مسجد کو جانے کے لئے مرکزی گزر گاہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس گلی میں تاحال بارش کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے سکول جانے والے طلبا و طالبات اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد جانے والے نمازیوں کا شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں