موٹر سائیکل رکشاؤں پر اضافی سیٹیں لگانے سے حادثات

موٹر سائیکل رکشاؤں پر اضافی سیٹیں لگانے سے حادثات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )متعلقہ اداروں کی فرائض میں غفلت کے نتیجہ میں موٹر سائیکل رکشاؤں پر لگائی گئی غیر قانو نی اضافی سیٹوں سے آئے روز حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہو نے لگیں ۔۔۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موٹر سائیکل رکشوں پر لگائی گئی غیر قانو نی اضافی سیٹوں پر مسافروں کو بٹھانے سے سفر کے دوران ہو نے والے مہلک حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں موٹر سائیکل رکشوں کی غیر قانو نی باڈیز بنانے والی ورکشاپس سمیت اضافی سیٹیں لگانے والے رکشہ مالکان کے خلاف سخت قانو نی کاروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ، کیو نکہ موٹر سائیکل رکشاؤں پر صرف اتھارٹی سے منظور شدہ باڈیز ہی لگوائی جاتی ہیں ، اضافی سواریاں بٹھانے کے نتیجہ میں آئے روز مہلک حادثات میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں ، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں