دفاع پاکستان اور دفاع ختم نبوت ہمارا فرض :شبیر احمد عثمانی

دفاع پاکستان اور دفاع ختم نبوت ہمارا فرض :شبیر احمد عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یوم ختم نبوت ایک طویل محنت کا نتیجہ ہے ۔۔۔

 سکولر لابیاں دین کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتی ہیں،اسلام دشمن عناصر کی سرکوبی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ ختم نبوت و ناموس رسالت کے حوالے سے آئینی ترامیم کسی صورت برداشت نہیں،افواج پاکستان ہمارا سرمایہ ہیں، اسلام اور پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر دشمن کی نظر ہے ، قادیانی1973ء کے آئین میں متعین کئے گئے اپنے سٹیٹس تسلیم کر تے ہو ئے پاکستان سے وفادری کا اعلان کر یں، بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو حکومت وریاست پوری قوت سے رو کے ۔انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان اور دفاع ختم نبوت ہمارا فرض بھی ہے اور ہماری ذمہ داری بھی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ نامو س رسالت کے قانون میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،آخر میں انہوں نے شرکا کانفرنس و علما و قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں