شرح سود میں 4فیصد تک کمی لائی جائے :روبینہ امجد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر روبینہ امجد نے حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ ۔۔۔
وہ آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 4 فیصد تک کمی لائیں تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی خواتین کے کاروباری اداروں کے کام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے ۔یہ بات انہوں نے ایک پریس بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اعداد و شمار کو سنگل ڈیجٹ پر لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بینکوں کی شرح سود میں 4 فیصد کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایز اور بڑے کاروباروں کو معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صارفین کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ روبینہ امجد نے حکومت اور سٹیٹ بینک پر زور دیا کہ وہ ایس ایم ایز اور بڑے کاروبار کے لیے صحت مند کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بینک کی شرح سود میں کمی کے لیے فوری کارروائی کریں۔