یونین کونسلز کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنانا ترجیح :رانا محمد عمر
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رانا محمد عمر نے کہا ہے کہ دیہی یونین کونسلز کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنانا ترجیح ہے۔۔۔
اس ضمن میں ستھراپنجاب پروگرام کے اہداف کی تکمیل کے لئے کمربستہ ہیں،تمام یونین کونسلز میں نئے ماڈل کے تحت صفائی ہو رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے حوالے سے علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں، مزید بہتر صفائی کے لیے تمام گاوں کی مساجد میں روزانہ میٹنگ منعقد کی جاتی ہے جس میں لوگوں کو انوائٹ کیا جا رہا ہے اور ان افراد کی تجاویز کا خیر مقدم اور ان سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے ، آخر میں انکا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران مختلف دیہی یونین کونسلز کے دورے کر کے صفائی اپریشن پر مامور ٹیموں کی کارکردگی چیک کر رہے ہیں جبکہ کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھاکر ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔