ڈویژنل ماڈل کالج کا بورڈ آف گورنرز اجلاس ، کمشنر کی شرکت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرسلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خاں نیازی۔۔۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران عصمت،پرنسپل پروفیسر محمد یاسین مرزا ودیگر ممبران بھی شریک تھے کمشنر نے بتایا کہ موثر اقدامات کی بدولت پبلک سکولوں کے معیار اور انرولمنٹ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اورڈویژنل ماڈل کالج میں 1200 سے زائد طالب علموں کا نیا داخلہ ہوا ہے مین کیمپس میں پہلی بار نرسری کلاس متعارف کرائی گئی ہے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کرائی انہوں نے کہا کہ ریونیو جنریشن میں اضافہ سے مالیاتی امور بہتری کی جانب گامزن ہیں اعلی تعلیمی کارکردگی پر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا زیرالتوا فیسوں کی وصولی سے ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے ۔کمشنر نے میٹرک،ایف ایس سی،اے لیول اور او لیول کلاسز کے نتائج پر بریفنگ لی۔