ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت تقریب ، کسان کارڈ تقسیم

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت تقریب ، کسان کارڈ تقسیم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اس حوالے سے محکمہ زراعت جھنگ کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں کسان کارڈ تقسیم کئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نے معلوماتی کاؤنٹر کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی اور کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی۔کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان کارڑ کے ویژن کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کہ منصوبہ کے تحت ایک ایکٹر سے لیکر ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی مالک کسان اسکیم کے لئے اہل ہیں،کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود تیس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک حکومت پنجاب کی جانب سے قرضہ دیا جا رہا ہے ۔علاوہ زیں کسان کارڈپر حکومت پنجاب کی ٹریکٹر سکیم،پیچ،کھادوں، زرعی ادویات اور زرعی آلات پر سبسڈی بھی ملے گی،چاروں تحصیلوں کے محکمہ زراعت کے دفاتر میں معلوماتی و کارڈ وصولی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں