پینسرہ:یو ۔ سی149کا سیکرٹری عوام کو لوٹنے میں مصروف

پینسرہ:یو ۔ سی149کا سیکرٹری  عوام کو لوٹنے میں مصروف

پینسرہ(نمائندہ دنیا )یونین کونسل نمبر149کا سیکرٹری پیدائش،وفات و نکاح نامے کے اندارج فیس کی آڑ میں عوام کو لوٹنے لگا۔

 بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل نمبر149میں پیدائش ،وفات کے نارمل اندارج پر گورنمنٹ کی مقرر ہ فیس کی بجائے ہزاروں روپے کی وصولی معمول بن چکا ،نذرانے نہ دینے والے شہریوں کو کئی کئی روز چکر لگانے پر مجبور کیا جاتا ہے لیکن اگر منہ مانگی رقم ادا کر دی جائے تو فوری سرٹیفکیٹ بنا دیئے جاتے ہیں، طلاق کی صورت میں موثر سرٹیفکیٹ کے لئے فریقین سے الگ الگ فیس طلب کی جاتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں