ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیوپنجاب کا دورہ فیصل آ باد

ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیوپنجاب کا دورہ فیصل آ باد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیوپنجاب محمد زمان وٹو نے فیصل آباد کا دورہ کیااورکمشنر آفس میں ڈویژن بھر کے ریونیو افسروں کے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

 ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب نے مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیااورسب رجسٹرار سٹی فیصل آباد کی غفلت ولاپروائی پر برہمی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کا ٹیکس کولیکشن ہدف13428 ملین روپے ہے ۔انہوں نے جولائی میں صرف3 فیصد ریکوری پر تشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ غلطیاں سدھارنے کیلئے آخری موقع دے رہا ہوں۔انہوں نے بعض شعبوں میں سست ریکوری پر تشویش کا بھی اظہار کیااور کہا کہ لینڈ ریونیو،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،آبیانہ میں مقررہ اہداف کا حصول ناگزیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقیداروں کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔اہداف کی تکمیل نہ کرنے والے ریونیو افسر جوابدہ ہونگے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں