حضور اکرم ؐکی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ :پیر ظہیر

حضور اکرم ؐکی حیات طیبہ پوری  انسانیت کیلئے مشعل راہ :پیر ظہیر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مذہبی رہنما پیر ظہیر احمد شاہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے۔۔۔

زندگی گزارنے کے لئے حضور اکرم ؐکی حیات طیبہ کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، آپ ؐ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کا لو نی میں 121ویں ماہانہ درس قرآن و حدیث کے سلسلہ میں میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس کی صدارت صاحبزادہ قاری احمد فیض گو لڑوی نے کی ، کانفرنس میں قاری اسلم ، امجد عظیم سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں