نمبرداروں کی تنظیم کے شہریوں کیلئے سستی سبزیوں کے سٹال
سمندری(نمائندہ دنیا )انتظامیہ نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے نمبرداران ایسوسی ایشن کی خدمات حاصل کر لیں، شہریوں سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے نمبرداروں کی تنظیم نے اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور ہدایات پر کلاک ٹاور چوک میں سستی سبزیوں کے سٹال لگا دیئے۔۔۔
جہاں شہریوں کو سستے نرخوں پر سبزیاں دستیاب ہیں۔ نمبر دار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری طارق محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ نمبردارایسوی ایشن کے سبزیوں کے سٹالوں سے بازار سے 25 فیصد سستی سبزیاں دی جا رہی ہیں ،یہ اقدام عوامی مفاد اور انسانی ہمدردی کے تحت شہریوں کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے ، اگلے چند روز میں رجانہ روڈ اور گوجرہ روڈ نئی سمندری میں بھی سستی سبزیوں کے سٹال لگائے جائیں گے ۔