چنیوٹ :ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو لوٹ لیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقہ منڈی شیخاں میں گزشتہ روز دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے اکرام کے۔۔۔
گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پراکرم کی اہلیہ سے طلائی کے 2 کنگن،30 ہزار نقدی چھین لی، 55 سالہ متاثرہ شہری اکرام فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے پاسپورٹ بنواکر واپس آیا تھا ، پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔دوسری طرف دن دیہاڑے وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ۔